بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سعودی حکام نے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مکان فراہم کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے گزشتہ برس تین لاکھ نوے ہزار آٹھ سو انیس خاندانوں کو مکان فراہم کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے اور شہریوں کی آسائش کےلیے حکومت سالانہ اہداد طے کرکے انہیں پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے جس کی ایک مثال ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد کو گھروں کی فراہمی ہے۔

سعودی وزیر آباد کاری ماجد الحقیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے 2020 میں 3 لاکھ 19 ہزار 819 خاندانوں کو مکان فراہم کیے گئ، جس میں سے 1 لاکھ 38 ہزار 317 خاندان 2020 میں ہی اپنے مکانات میں منتقل ہوگئے تھے، یہ مکان 2020 کی مکان اسکیم کے تحت فراہم کیے گئے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے 2017 میں سکنی (میرا مکان) کے نام سے گھر اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے تحت اب تک گیارہ لاکھ سعودی خاندانوں کو مکان فراہم کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں