تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

انٹرنیٹ سروس کی بہتری کیلئے، سعودی حکام کا بڑا اعلان

ریاض : سعودی حکام نے بہترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے والی کمپنیوں کی جانچ کیلئے گیم موڈ کے نام سے نیا منصوبہ شروع کردیا۔

کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ریاست میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی جانچ کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین کو بتایا جائے گا کہ کونسی کمپنی بہتر انٹرنیٹ فراہم کررہی ہے۔

کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام سے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے مابین مقابلے کا ماحول مزید بہتر ہوگا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیم موڈ کے تحت جو کمپنیاں بہتر کارکردگی پیش کریں گی انہیں سہ ماہی بنیادوں پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اس کے علاوہ کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن مملکت میں سب سے زیادہ کھیلی جانے والی آن لائن گیمز کے دوران مختلف انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے رسپانس ٹائم کی سہ ماہی موازنہ رپورٹ بھی جاری کرے گا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی گیمنگ مارکیٹ کی موجودہ مالیت دو ارب ریال ہے جو 2030 تک ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

Comments

- Advertisement -