تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کردیا!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کردیا کہ کسی بھی سروس کی مد میں فیس ادا کرنے کے بعد اگر سہولت استعمال کرلی جائے تو فیس واپس نہیں ہوگی۔

جوازات کی جانب سے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے آن لائن جوابات کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ اگر اقامے کی فیس ادا کرکے سروس استعمال کرلی جائے تو فیس واپس نہیں ہوسکتی۔

محکمہ نے سعودی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولت سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ ایسے افراد جو کسی وجہ سے اپنے اہل خانہ کو تین یا چھ ماہ تک کے لیے رکھنا چاہتے ہیں، وہ صرف مطلوبہ مدت کی فیس ادا کرنے کے بعد اقامہ کی تجدید کرا سکتے ہیں۔

اس سے قبل لازمی تھا کہ پورے سال کی فیس ادا کی جائے، اس سے قطع نظر کے فیس ادا کرنے کے بعد محض ایک ماہ بعد ہی فیملی کو فائنل ایگزٹ پر بھیجنا پڑے۔

جوازات کے سسٹم میں فیس ادا کرنے اور مطلوبہ سروس حاصل کرنے کے بعد فیس کسی صورت میں واپس نہیں لی سکتی۔

البتہ آجر اور کفیل کے پاس اختیاری اقامے کی توسیع کا بھی آپشن موجود ہے جسے استعمال کرکے ایک سال کی تجدید کا مرحلہ بھی پورا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقامہ کی تجدید کے لیے فراہم کی جانے والی سہولت کے تحت تین، چھ اور 12 ماہ کی فیس جمع کرائی جاسکتی ہے جس سے فیملی والے تارکین کو کافی سہولت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -