تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: محکمہ پاسپورٹ میں بھرتی ہونے والی خواتین پولیس اہلکاروں کی تربیت کا آغاز

ریاض: سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے حال ہی میں بھرتی کی جانے والی 290 خواتین پولیس اہلکاروں کے تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 22 ذوالحجہ سے شروع ہونے والا یہ پروگرام مملکت کے 9 صوبوں میں منعقد کیا جارہا ہے، یہ صوبے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الشرقیہ، تبوک، الجوف، القصیم، عسیر اور شمالی حدود ہیں۔

پاسپورٹ ٹریننگ سینٹر کی نگرانی میں جاری تربیت کا پہلا مرحلہ دو ہفتے پر مشتمل ہے، جنرل ڈائریکٹر پاسپورٹس سلیمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ یہ پروگرام مملکت کی سطح پر پہلی مرتبہ منعقد کیا جارہا ہے۔

سلیمان بن عبدالعزیز کے مطابق اس دوران تربیت حاصل کرنے والی خواتین اہلکاروں کو اس محکمے کی کارروائیوں اور دستاویزات کی جانچ کے طریقوں سے متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اہلکاروں کو عسکری اور سیکیورٹی کلچر اور عوام کے ساتھ معاملات اور ملازمتی برتاؤ کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

جنرل ڈائریکٹر سلیمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ خواتین اہلکاروں کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے ہر موجودہ مرحلے میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -