ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ‘خروج وعودہ’ ویزا ‘خروج ونہائی’ میں تبدیل ہونے لگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کے سبب خروج وعودہ ویزے پر بیرون مملکت گئے غیرملکی پریشانی کا شکار ہیں۔

مملکت کے حکام نے کورونا وبا کے پیش نظر مختلف ممالک پر مکمل سفری پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ پاکستان سمیت دیگر ملکوں سے اقامہ ہولڈرز کو مشروط طور پر سعودی عرب آنے کی اجازت ہے۔

مملکت میں شعبہ تدریس سے تعلق رکھنے والے افراد براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم انہیں قرنطینہ کی پابندی کرنا ہوگی اور اگر ان کی مکمل ویکسینیشن مملکت میں ہی ہوئی تھی تو وہ انہیں اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

- Advertisement -

موجودہ صورت حال کے تناظر میں سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے مختلف سوالات پوچھے جارہے ہیں، اسی ضمن میں ایک شہری نے استفسار کیا تھا کہ کیا خروج وعودہ کا نہائی میں تبدیل ہونا ممکن ہے۔

سعودی حکومت نے براہ راست مملکت آنے کی اجازت دے دی

محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ خروج وعودہ پر جانے والے افراد جب مملکت کی سرحد عبور کرتے ہیں اور امیگریشن کے مرحلے سے گزر جاتے ہیں تو اس صورت میں سسٹم میں ان کا اسٹیٹس ’بیرون مملکت ‘ کے طور پر ظاہر ہو جاتا ہے، اس طرح یہ ممکن نہیں کہ ان کا ویزا خروج ونہائی میں تبدیل کرسکیں۔

البتہ وہ افراد جو خروج نہائی پر جاتے ہیں اور وقت مقررہ پر نہیں آتے ان کا اقامہ ختم کرنے کے لیے جوازات کی جانب سے ’خرج ولم یعد‘ کا آپشن موجود ہے جس کے ذریعے ان کا اقامہ ختم کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں