تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی پولیس کی کارروائی، اغوا میں ملوث سات مقامی اور ایک یمنی شہری گرفتار

ریاض: سعودی پولیس نے دو شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے سات مقامی اور ایک یمنی شہری کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو سعودی شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے 7 مقامی اور ایک یمنی شہری کو حراست میں لے لیا۔

ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق مغوی سعودیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اغوا کی واردات دو روز قبل ہوئی تھی، رپورٹ ملنے کے بعد ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں، ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، اغوا کی واردات نہایت سنگین تھی، اس قسم کی وارداتوں کو لگام دینے کے سلسلے میں پرعزم ہیں، معاملہ پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش ہلاک 4 گرفتار، 1 اہلکار جاں بحق

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں ایک منشیات فروش ہلاک جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

جنرل سیکیورٹی کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے منشیات فروش کا تعلق ایتھوپیا سے تھا، جبکہ موقع سے فرار کی کوشش کرنے والے دیگر 4 ایتھوپیائی منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -