تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی عرب، سیکیورٹی فورسز کا بروقت ایکشن، قاتل گرفتار

ریاض: سعودی عرب کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے الباحہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کارکن کو قتل کرنے والے تارک وطن کو حراست میں لیے لیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فورسز نے الباحہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے عرب ملک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کو قتل کے الزام میں حراست میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق الباحہ پولیس کو ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہوئی کہ ایک گھر میں دو لوگوں کے درمیان شدید جھگڑا ہورہا ہے۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد اہلکار جائے وقوعہ روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: وائرل ویڈیو کے پیچھے چھپا کردار پکڑا گیا۔۔وجہ کیا بنی

پولیس کے مطابق اطلاع دینے والے شخص نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جھگڑے میں کسی کی ہلاکت بھی ہوئی کیونکہ بہت زیادہ شور کے بعد اب مکمل خاموشی چھا گئی ہے۔

پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور مکان میں داخل ہوکر تلاشی کا عمل شروع کیا تو اس دوران کمرے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے گھر میں موجود دوسرے شخص سے پوچھ گچھ کی تو اُس نے قتل کا اعتراف کیا۔

سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد آلۂ قتل برآمد کیا اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان متعلقہ تھانے کو بھیج دیا گیا جبکہ مقتول کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -