تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب، تیرہ لاکھ ریال سے زائد مالیت کی چوری کرنے والا گروہ گرفتار

ریاض: سعودی عرب کی مقامی پولیس نے مختلف گھروں اور دکانوں میں مجموعی طور پر 13 لاکھ ریال کا سامان چوری کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض کی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی جس کے دوران مقامی شہری سمیت تین نوجوان گرفتار ہوئے۔

پولیس کے مطابق تین رکنی گروہ کے افراد گھروں، دکانوں سے قیمتی سامان اور نقدی چوری کرتے تھے، متعدد شکایات درج ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں اُس وقت گرفتار کیا کہ جب مذکورہ گروہ ایک گھر کے تالے توڑ کر زیوارات اور قیمتی اشیاء چوری کررہا تھا۔ شکایتی نمبر پر یہ اطلاع ایک نوجوان نے دی جس کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا۔

حراست میں لیے گئے نوجوانوں نے گیارہ وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزمان کے قبضے سے قیمتی سامان اور رقم برآمد کرلی گئی۔ تین رکنی گروہ کے کارندے مجموعی طور پر تیرہ لاکھ ریال سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر اشیاء چوری کرچکے تھے۔

Comments

- Advertisement -