تازہ ترین

سعودی پولیس کی غیرملکی گدا گروں کے خلاف کارروائی، 39 افراد گرفتار

ریاض : سعودی پولیس نے دارالحکومت میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں غیر ملکی گداگروں کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں سیکیورٹی اداروں نے ایک مربتہ پھر گدا گروں کے خلاف کمر کس لی، سعودی پولیس نے گدا گروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران پیشہ ور گدا گروں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اور اس دوران پولیس نے دارالحکومت ریاض کے شمیسی، ملز، وزارت اور اسکان محلوں سمیت متعدد علاقوں سے 39 بھیک منگنے والوں کو حراست میں لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کے دوران ایتھوپیا سے متعلق سب سے 22 گدا گروں کو حراست میں لیا ہے جو غیر قانونی طریقوں سے ریاست میں داخل ہوئے تھے اور غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم تھے۔

پولیس ترجمان کی جانب سے شہریوں و ریاست میں مقیم غیرملکیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ پیشہ ور گدا گروں کو خیرات و زکات نہ دیں کیونکہ یہ ایک منظم مافیا ہے۔

Comments

- Advertisement -