تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کھرب پتی سعودی شہزادے ولید بن طلال کو رہا کر دیا گیا

ریاض: بدعنوانی کے الزام میں‌ گذشتہ برس گرفتار ہونے والے کھرب پتی سعودی شہزادے ولید بن طلال کو رہا کر دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس نومبر میں اینٹی کرپشن کمیٹی کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے شہزادوں، وزرا اور امرا کو کروڑوں‌ کی ادائیگی کے بعد دھیرے دھیرے رہا کیا جارہا ہے.

گذشتہ دنوں پلی بارگین کے بعد جن افراد کو رہا کیا گیا، ان میں دنیا کی امیر ترین شخصیات میں‌ شمار ہونے والے ولید بن طلال بھی شامل تھے، جو اب اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.

یاد رہے کہ گذشتہ برس ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں‌ قائم ہونے والی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار حاضر اور سابق وزرا کو گرفتار کر لیا تھا. گرفتاریوں‌ کا سلسلہ بعد میں‌ بھی جاری رہا اور یہ تعداد 200 تک پہنچ گئی. گرفتار ہونے والے افراد کو دارالحکومت ریاض کے کارلٹن ہوٹل میں رکھا گیا تھا.

ولید بن طلال کو پہلے مرحلے میں گرفتار کیا گیا تھا، ولیدبن طلال کی گرفتاری سے سعودی اسٹاک مارکیٹ ہل گئی تھی، شہزادے کی کمپنی کےشیئر9.9 فیصد تک گرگئے اور سعودی اسٹاک مارکیٹ 1.5 فیصد تک نیچے آگئی تھی.

امیرترین شہزادے کی گرفتاری، سعودی اسٹاک مارکیٹ ہل گئی

بین الاقوامی ذرایع ابلاغ کے مطابق ولید بن طلال لگ بھگ تین ماہ قید رہنے کے بعد اب رہا ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت سے سمجھوتے کے بعد گرفتار کئے گئے بیشتر شہزادوں اور امرا کو رہا کردیا گیا ہے، البتہ ان سمجھوتے کی تفصیلات سامنے نہیں‌ آئیں.

شہزادہ طلال نے رہائی کے بعد موقف اختیار کیا کہ ان پر کرپشن کے چارجز عائد نہیں کیے گئے، حکومت اور ان کے مابین کچھ مالی معاملات پر بات ہوئی ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -