تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

عربی شہزادے کے 80 بازوں کا بزنس کلاس میں ہوائی سفر

دوحہ: عربی شہزادوں کی دولت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے تاہم حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائر ل ہونے والی بازوں کی تصویر نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 80 باز کس طرح جہاز کی خصوصی نشستوں پر بیٹھے سفر کررہے ہیں۔

شکار کے شوقین سعودی شہزادے نے سفر کرنے کے لیے عرب ائیرلائن کی 80 بزنس کلاس سیٹوں کے ٹکٹ خریدے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باز کس طرح ایک قطار میں سکون سے بیٹھ کر سفر کررہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی شہزادے نے قطر ائیر لائن کی 80 سیٹیں بازوں کے لیے بک کروا کر شکار کے لیے روانہ ہوئے۔

hawks3

عرب ویب سائٹ کے مطابق عرب امارات اور سعودی ائیرلائنز سعودی شہزادوں کے شوق سے واقف ہیں اس لیے وہ شیوخ کے ساتھ بازوں کے سفر کے لیے بھی خصوصی انتظامات کرتی ہیں۔ ائیرلائنز کی جانب سے سعودی مسافروں کو بیک وقت کم از کم 6 باز رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، سعودی شیخ عام یا پھر بزنس کلاس میں مسافروں کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں۔

مذکورہ تصویر میں 80 باز اپنے مالک کے ساتھ طیارے میں سفر کررہے ہیں لیکن یہ اپنی نوعیت کا پہلا موقعہ نہیں کیونکہ خلیجی عرب ممالک میں شاہی خاندانوں کے افراد سال میں کم از کم ایک سے دو مرتبہ اپنے پالتو عقابوں کے ساتھ مسافر بردار طیاروں میں سفر کرتے ہیں۔

hawks2

عرب کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد سالانہ پرندوں کے شکار پر لیے روانہ ہوتے ہیں  اس دوران وہ اپنے ہمراہ باز ضرور رکھتے ہیں۔ سعودی شیوخ شکار کے لیے پالے جانے والے بازوں کی خصوصی تربیت کرواتے اور انہیں مخصوص غذائیں کھلاتے ہیں۔

عرب ممالک میں عقاب پالنا اور شکار کھیلنا بلند سماجی رتبے کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اسی لیے خلیجی ممالک کی بیشتر ہواباز کمپنیاں مالدار عرب شیوخ اور عرب شہزادوں کے پالتو عقابوں کے لیے خصوصی انتظامات کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -