تازہ ترین

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی فرمانروا نے ’’اللہ کے مہمانوں کی خدمت‘‘ کے پروگرام کا افتتاح کردیا

ریاض: سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے زائرین کے لیے ’’ضیوف الرحمان خدمت پروگرام‘ کا افتتاح کردیا، اس پروگرام کا مقصد حج و عمرہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ وہ راحت و اطمینان کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

سعودی سرکاری خبررساں ادارے کی روپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے منگل کی شام اللہ کے مہمانوں کے لیے "ضیوف الرحمن خدمت پروگرام” کا افتتاح کیا۔

اس سلسلے میں مکہ مکرمہ کے قصرِ صفا میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی شاہ سلمان نے کی جبکہ اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق ضیوف الرحمان خدمت پروگرام ویژن 2030 کے روشن خیال اقدامات کی ایک کڑی ہے، تقریب میں حج اور عمرے کے وزیر اور ضیوف الرحمن خدمت پروگرام کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اللہ کے مہمانوں کی خدمت وہ راستہ ہے جس پر اس ملک کے فرزند پورے فخر اور اعزاز کے ساتھ چلتے رہے ہیں تا کہ عطا کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے‘‘۔

مزید پڑھیں: مکہ کلاک ٹاور میں موجود عجائب گھر زائرین کے لئے کھول دیا گیا

اُن کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد تمام زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حج و عمرہ کی ادائیگی کے دوران راحت و اطمینان اور خوشنودی کے ساتھ رب کی عبادت کرسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت اللہ کے مہمانوں کا حرمین شریفین تک پہنچنا آسان بنایا جائے گا، جدید ترین ٹیکنالوجی اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انہیں سفر کے دوران تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ مختلف شعبوں میں اللہ کے مہمانوں کے شایان شان اعلی ترین معیار کی خدمات پیش کی جائیں گی۔

’’اللہ کے مہمانوں کو مملکت سعودی عرب میں موجود آثار قدیمہ کے اور تاریخی مقامات سے متعارف کرایا جائے گا تا کہ وہ ایمان سے بھرپور روحانی ، مذہبی اور ثقافتی تجربے سے گزریں، پروگرام میں 30 سے زیادہ حکومتی اور سیکڑوں نجی ادارے شریک ہوں گے۔ یہ تمام ادارے پورے اخلاص کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے”۔

بعد ازاں خادم الحرمین شریفین کو ضیوف الرحمن خدمت پروگرام کی دستاویز پیش کی گئی جو 130 سے زیادہ منصوبوں پر مشتمل تھی۔ اس دستاویز کی تیاری میں 30 سے زیادہ سرکاری اداروں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا

ضیوف الرحمن خدمت پروگرام کے 3 تزویراتی اہداف ہیں۔ ان میں مزید معتمرین کی میزبانی کو آسان بنانا، حرمین شریفین تک رسائی کو آسان بنانا اور حجاج کرام اور معتمرین کو اعلی ترین معیار کی خدمات پیش کرنا شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -