تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی شاہی دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی بن فہد کا دورہ چیچنیا

گروزنی : چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف نے سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی بن فہد کا چیچنیا آمد پر شاندار استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی بن فہد کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد ان دنوں وسطی ایشیاء کے ملک چیچنیا کے دورے پر دارالحکومت گروزنی میں ہیں جہاں ان کی ملاقات صدر رمضان قدیروف سے ہوئی۔

سعودی عرب کے شہزادہ ترکی بن فہد نے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مسلم خوٹشیف سے بھی ملاقات کی، اس دوران خوٹشیف اور شاہی دیوان کے مشیر کے درمیان خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شہزادہ ترکی بن فہد اور رمضان قدیروف کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر کی جانب سے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا پیغام خیر سگالی چیچن صدر تک پہنچایا گیا۔

شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے چیچن صدر کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا جس میں سعودی قیادت نے چیچنیا کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

یادرہے کہ گذشتہ ماہ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان خطے میں موجود اتحادی ملکوں مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر اتحادی ممالک کے دورے کیے تھے اور  اس دوران مسلم ممالک کی نیٹو بنانے کے معاملے پر اتحادی ممالک کے سربراہوں سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -