تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

سعودی عرب کی شہزادی دنا بنت عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں۔ ان کی تدفین مکہ مکرمہ میں ‏کی جائے گی۔

ایوان شاہی کی جانب سے اتوار کو بیان جاری کر کے شہزادی کے انتقال کی خبر دی گئی۔ شہزادی دنا شہزادہ ‏عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز آل سعود کی بیٹی تھیں جب کہ شہزادہ بندر، مشعل، محمد، نواف اور فیصل ان کے ‏بھائی تھے۔

شہزادی دنا بنت عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی ‏یہیں ہوگی۔

شہزادی کے انتقال پر عوامی شخصیات اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ‏لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

یکم فروری کو شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن انتقال کر گئی تھیں۔

شہزادی نورہ کے والد شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن بن فیصل آل سعود تھے، یہ شہزادہ محمد بن ‏عبدالرحمٰن آل سعود کے دوسرے بیٹے اور شہزادہ خالد بن محمد بن عبدالرحمٰن کے سگے بھائی تھے۔

Comments

- Advertisement -