منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

سعودی شہزادی کا انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شہزادی جوہرہ بنت محمد کا رضائے الہیٰ سے انتقال ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شہزادی جوہرہ بنت محمد بن عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

سعودی ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شہزادی کے انتقال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

آل سعود نے جوہرہ بنت محمد کے ابدی نیند سوجانے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور آخرت میں درجات کی بلندی کی دعا کی۔

سعودی شہزادی کا انتقال

متوفی شہزادی کی نماز جنازہ گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض میں ادا کی گئی۔ ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں سعودی شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن انتقال کر گئی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں