سعودی عرب میں جیل حکام کی جانب سے جیلوں میں موبائل ڈائیلاسز یونٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے ادارہ صحت عامہ برائے جیل خانہ جات کے تعاون سے اس سروس کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر مملکت کا شمار ان اولین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں جیلوں میں موبائل ڈائیلاسز کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
ڈائیلاسز سروس کی جیلوں میں فراہمی کا مقصد گردے کے امراض میں مبتلا قیدیوں کو مناسب اور اعلیٰ معیار کی طبی خدمت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
اس سہولت کے باعث قیدیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے مراحل کو کم سے کم کیا جاسکے گا اور وہ باسانی اپنے مقام پر ضرورت کی طبی سہولت حاصل کرسکیں گے۔
سعودی عرب میں 13 پاکستانی چوری کے الزام میں گرفتار
واضح رہے ادارہ جیل خانہ جات کی جانب سے موبائل ڈائیلاسز یونٹ کی سہولت مملکت کے مختلف اصلاحی مراکز میں فراہم کی جارہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


