تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی اقامے کی تجدید نہیں ہوگی، غیرملکی اب کیا کریں؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے خبردار کیا ہے کہ کہ کسی بھی قسم کا جرمانہ ادا نہ کیا گیا ہو تو اقامے کی تجدید نہیں ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات نے ہدایت کی کہ غیرملکی اگر اپنے رہائشی اجازات نامے(اقامہ) تجدید کرانا چاہتے ہیں تو پہلے واجبات ادا کریں بصورت مذکورہ عمل کی تکمیل نہیں ہوگی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ سے ایک تارک وطن نے استفسار کیا تھا کہ ماسک کی خلاف ورزی پرجرمانہ ہوا تھا، معلوم یہ کرنا ہے کہ جرمانہ کی ادائیگی کے بغیر اقامہ تجدید ہوسکتا ہے؟۔

اس سوال پر جوازات نے مذکورہ وضاحت پیش کی اور مزید کہا غیر ملکیوں کے اقامہ کی تجدید کے لیے لازمی ہے کہ سسٹم میں کسی قسم کا جرمانہ باقی نہ ہو۔

واضح رہے کہ غیر ملکی تارکین وطن کے اقامے کا نمبر جوازات ہی نہیں بلکہ ٹریفک پولیس اور دیگر تمام اداروں میں یکساں ہوتا ہے، واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت خروج وعودہ و نہائی بھی نہیں لگ سکتا۔

Comments

- Advertisement -