تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود سعودی اقامہ اور ویزا ہولڈرز کو بڑی رعایت مل گئی

سعودی حکومت نے فضائی پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیرملکیوں کو اقامے اور ویزے کی مفت تجدید کی سہولت دی ہے جو ‘ابشر’ اور ‘مقیم’ پورٹل کے ذریعے ممکن ہے۔

متعلقہ حکام کے قوائد ضوابط کے تحت صرف آجر ہی ابشر یا مقیم کے ذریعے غیرملکی کے اقامے اور ویزے کی تجدید کرنے کا اہل ہوگا۔ اقامہ کی تجدید اور خروج وعودہ کی مدت میں اضافہ کے حوالے سے مکمل معلومات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اقامے کی ایکسپائری اور تجدید کی تفصیلات ابشر پر موجود ہیں۔

سعودی قانون کے مطابق کارکنوں کے اقاموں کی تجدید ان کے اسپانسرز کے ابشر یا مقیم اکاؤنٹ سے ہی ممکن ہے، بعض اوقات تکینکی خرابی کے باعث تاریخ غلط شو ہوتی ہے لیکن شکایت پر درست کردیا جاتا ہے۔

انتظامیہ نے ‘تواصل’ نامی سروس شروع کی ہے جو پیچیدہ مسائل کو دور کرتی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے فضائی پابندی کے شکار ممالک کے ایسے افراد کو اقامے اور ویزے میں مفت توسیع کی سہولت فراہم کی ہے جو چھٹیوں پر مملکت سے گئے ہوئے ہیں۔

سعودی حکومت نے فضائی پابندی کے شکار ممالک سے متعلق خوشخبری سنا دی

سعودی شاہی ایوان کی جانب سے مفت اقامے اور ویزے میں توسیع کی رعایت سے ایسے غیرملکی فائدہ اٹھا رہے ہیں جو تعطیلات پر مملکت سے اپنے ممالک گئے لیکن فضائی پابندیوں کی وجہ سے واپس نہ آسکے۔ حکام نے پاکستانی سمیت 20 ممالک پر سفری پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسی نوعیت کی تین مرتبہ رعایت دی جاچکے ہیں جس سے مملکت میں رہنے والے، چھٹیوں پر باہر گئے ہوئے تاکین وطن اور ان کے اہل خانہ نے فائدہ اٹھایا۔

Comments

- Advertisement -