ریاض: سعودی عرب میں شہریوں اور خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے والے سعودی شہزادے سعود بن عبدالعزیز بن مساعد بن سعود بن عبد العزیز کو پولیس نے شاہ سلمان کے حکم پر گرفتار کرلیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی شہزادے اور اُس کے ساتھیوں پر خواتین سے بدتمیزی اور عام شہریوں سے نازیبا سلوک برتنے کی متعدد شکایات موصول ہوئیں، جس پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر نوجوان سعودی شہزادے کوگرفتار کرنے کا حکم دیا۔
ریاض پولیس نے شاہ سلمان کی ہدایت ملنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کی اور چند ہی گھنٹوں بعد سعودی شہزادے کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں جن کی تحقیقات کی جائیں گی۔
بأمر #سلمان_الحزم شاهد لحظة القبض على الامير المعتدي على المواطنين من قبل الجهات الأمنية.
.
.#امير_يعتدي_علي_مواطنين. pic.twitter.com/d6NQvc6ksu— الردع السعودي (@Alrad3sa) July 20, 2017
سعودی شہزادے کی گرفتاری کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے لمبی زلفوں والے شہزادے سعود بن عبدالعزیز بن مساعد بن سعود بن عبدالعزیز کو ہتھکڑیان پہنا کر گرفتار کرلیا اور اُسے ایک عمارت کی طرف لے کر جارہے ہیں۔
القبض على الامير المعتدي
جعلك ذخر يابو فهد#ملك_الحزم_يامر_بسجن_الامير pic.twitter.com/89Nneh5sUJ— خالد الرفيع (@5anksa) July 20, 2017