بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

سعودی عرب کی خلیجی ممالک کی مشترکہ امن مشقوں میں شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے سکیورٹی اداروں کی چوتھی مشترکہ تربیتی مشق ”عرب گلف سکیورٹی 4“ میں سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز بھی شرکت کر رہی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر ان مشقوں کی میزبانی کررہا ہے تاکہ رکن ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

اس مشق کا مقصد، جس میں مملکت سعودی عرب وزارتِ داخلہ اور پریذیڈنسی آف اسٹیٹ سکیورٹی کی خصوصی فورس کے ساتھ شریک ہے، مشترکہ چیلنجوں کے مقابلے میں رکن ممالک کے داخلی سکیورٹی کے شعبوں کے درمیان ہم آہنگی، یگانگت اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ دنوں کے دوران حالیہ برسوں کی سب سے بڑی اور جامع بحری مشقوں کا آغاز کیا تھا، دو روزہ یہ فوجی مشقیں خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کے حساس سمندری علاقوں میں کی گئیں۔

اقتدار کے نام سے منعقد ہونے والی یہ بحری مشقیں جن میں ایران کے جدید ترین مقامی میزائل نظام، مصنوعی ذہانت پر مبنی فضائی دفاعی نیٹ ورکس، الیکٹرانک وارفیئر یونٹس اور بیک وقت بیلسٹک و کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ مشق واضح طور پر بحیرہ ہند کے داخلی راستوں کے اہم اسٹریٹجک مقامات پر مرکوز رہی جن میں ابو موسی، تنب بزرگ، تنب کوچک اور سیری جیسے جزائر شامل تھے جہاں سے سمندری راستوں اور تنگ گزرگاہوں پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔

مشقوں کے دوران ایرانی بحری افواج نے بحری جہازوں پر نصب جدید فضائی دفاعی نظاموں نواب، مجید اور میثاق کو نہ صرف ٹیسٹ کیا بلکہ انہیں ایسے الیکٹرانک جنگی حالات میں بھی فعال کیا گیا جن میں دشمنی یا خلل ڈالنے کی کوششیں سمجھی جاتی ہیں۔

مسجد نبویؐ میں رمضان کے افطار دسترخوان کے لیے پرمٹ کی درخواستیں طلب

اس کا مطلب یہ تھا کہ ریڈار سگنلز، مواصلاتی چینلز اور سینسر فیڈز پر مصنوعی مداخلت کی مشقیں کی گئیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ یہ نظام شور و خلل کی صورت میں اہداف کو کس حد تک درستگی سے شناخت اور نشانہ بنا سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں