تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہل کار سمیت دو افراد جاں بحق

ریاض : سعودی عرب شہر بریدہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 1 پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شمال وسطی شہر بریدہ میں گذشتہ روز ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے، دہشت گردانہ حملے میں سعودی پولیس کا ایک اہلکار اور شہری جاں بحق ہوا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ تیسرا دہشت گرد زخمی گرفتار کرلیا گیا تھا، جسے پولیس اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

سعودی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز شام 4 بجے کے قریب 3 دہشت گردوں نے القصیم کے دارالحکومت بریدہ شہر کی سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ القصیم سعودی کا اہم شہر ہے، جہاں وہابی مکتب فکر کا سب سے بڑا اسکول موجود ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس 24 اپریل کو سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

عرب نیوز کے مطابق چیک پوسٹ پرحملے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا اور اس دوران جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گاڑی میں سوار حملہ آور نے جدہ میں شاہی محل کے قصرالسلام گیٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رائل گارڈز کے 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا اور اس کی گاڑی سے کلاشنکوف اور 3 دستی بم برآمد ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور کی شناخت 28 سالہ منصور الاامری کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی شہری ہے اور اس کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -