تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

غیرملکی سے تکرار یا پھر کچھ اور؟ سعودی سیکیورٹی اہلکار مشکل میں پڑگیا

ریاض: سعودی عرب میں نجی کمپنی کے اعلیٰ عہدے پر فائز غیرملکی سے مبینہ طور پر توکلنا ایپ دکھانے کے مطالبے پر سعودی سیکیورٹی اہلکار کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے نجی کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر تعینات غیر ملکی سے مبینہ طور پر توکلنا دکھانے کے مطالبے پر سعودی سیکیورٹی اہلکار کو ملازمت سے نکال دیا گیا ہے، مذکورہ سیکیورٹی اہلکار اسی کمپنی میں ہی گزشتہ 5 سال سے ملازم تھا۔

ملازمت سے نکالے جانے والے سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ کمپنی میں اعلی عہدے پر فائز غیرملکی مجھے نشانے پر رکھا ہوا تھا، وہ مجھے برا بھلا بھی کہتا تھا، کئی مرتبہ صفائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

برطرف سیکیورٹی اہلکار نے بتایا ایک دن قوائد وضوابط کے تحت کمپنی میں داخلے کے لیے توکلنا ایپ دکھانے کا مطالبہ کیا جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور دھمکایا کہ آج تمہارے خلاف کارروائی ہوگی اور کچھ دیر بعد مجھے نکال دیا گیا۔

اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے میرا قصور بتایا گیا نہ مجھے میرے حقوق دیئے گئے، میری عمر 35 سال ہے، میں کام کر کے اپنا گھر بار چلاتا ہوں، مجھے حکومت سے ہدایت ہے کہ ہر شخص سے توکلنا دکھانے کا مطالبہ کروں۔

دوسری جانب متعلقہ اداروں نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -