تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب نے حج سے قبل کورونا فراڈ کی کوشش ناکام بنا دی

ریاض : سعودی عرب نے جعلی کورونا ویکسین اور ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹس کی خریداری یا فراہمی کے الزام میں 120 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے حج سے قبل کورونا فراڈ کی سازش ناکام بناتے ہوئے جعلی کورونا ویکسین اور ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹس کی خریداری یا فراہمی کے الزام میں ایک سو بیس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

سعودی سرکاری خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزمان میں وزارت صحت کے نو عہدیدار بھی شامل ہیں، ملزمان نے چھہترسعودی شہریوں اور سولہ افراد کو غیر قانونی خدمات دیں۔

غیر قانونی خدمات میں انفیکشن اسٹیٹ تبدیل کرنا، ویکسینیشن اسٹیٹس تبدیل کرنا اور ویکسین کی ایک خوراک کو کو دو خوراک لگے ہوئے دکھانا شامل ہے ، اس دھوکہ دہی میں نو سعودی شہری، بارہ رہائشی سمیت اکیس افراد ملوث ہیں۔

اس سے قبل جولائی میں ہی سعودی حکام نے غیر قانونی طور پر کورونا کے اعداد و شمار میں گڑ بڑ کی سازش کرنے والے وزارت صحت کے 2 عہدیداران سمیت متعدد افراد کو گرفتارکیا تھا۔

Comments

- Advertisement -