تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی وزیر کھیل بھی فٹبال کے ماہر نکلے، دلچسپ ویڈیو وائرل

ریاض : فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ دنوں سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان ہونے والے معرکے میں سعودی ٹیم کی شاندار تاریخی فتح پر عوام کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

ایک جانب سعودی ٹیم نے پوری قوم کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل کی اور شائقین کو اپنا دلدادہ بنا لیا تو دوسری جانب سعودی وزیر کھیل بھی پیچھے نہیں رہے۔

العربیہ اردو کی خبر کے مطابق انہوں نے بھی ٹینس بال کے ساتھ اپنی مہارت کا ثبوت دے کر ذرائع ابلاغ اور ٹوئٹر صارفین کا رخ اپنی طرف موڑ لیا۔

سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کی ایک ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں انہوں نے ٹینس بال کی مدد سے اپنی فٹبال کی مہارت دکھا ڈالی اور لوگوں کو حیران کر ڈالا۔

ٹویٹر پر پھیلے ہوئے اس کلپ پرصارفین نے تبصرے کئے۔ لوگوں نے کہا اگر وزیر کھیل اتنے ماہر تھے تو سعودی ٹیم نے جو پیش کیا وہ اس قدر حیرت انگیز نہیں۔

ایک صارف نے کہا اگر وزیر ایسے ہیں تو ہماری ٹیم کا اتنا تخلیقی ہونا معمول کی بات ہے، ایک دوسرے صارف نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہماری ٹیم میں اعلیٰ صلاحیتیں ہیں۔

وزیر کھیل کی یہ ویڈیو سعودی ٹیم "الاخضر” کی تاریخی فتح حاصل کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی وائرل ہوگئی تھی۔ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخی فتح میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کی ٹیم کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے ہرا کر فٹ بال تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -