تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب میں گول پوسٹ کا فریم گرنے سے طالب علم جاں بحق

ریاض: سعودی عرب کے اسکول میں فٹبال کا گول پوسٹ فریم گرنے کے نتیجے میں طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ایک اسکول میں فٹبال کا گول پوسٹ فریم گرنے کے نتیجے میں ساتویں جماعت کا طالب علم اپنی جان گنوا بیٹھا۔

رپورٹ کے مطابق ابو موسیٰ الاشعری سیکنڈری اسکول میں فزیکل ٹریننگ کے پیریڈ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں مذکورہ طالب علم ابراہیم محمد کے سر میں شدید چوٹ آئی جو اس کی موت کا سبب بنی۔

جاں بحق طالب علم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سیت العلا کے علاقے میں ادا کی گئی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے واقعے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والا طالب علم اسکول کے اسپورٹس ہال میں گول پوسٹ کے فریم پر لٹک رہا تھا کہ اس دوران وہ نیچے آگرا جس کے نتیجے میں طالب علم سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ انتقال کرگیا۔

ڈائریکٹر محکمہ تعلیم نے طالب علم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

Comments

- Advertisement -