تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکا میں زیر تعلیم 2 سعودی شہریوں کی پراسرار موت

واشنگٹن: امریکی ریاست الینوائے کی راک فورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم دو سعودی طالب علموں کی لاشیں کیمپس کے باہر کھڑی گاڑی کے پاس سے برآمد ہونے کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الینوائے کے تیسرے بڑے شہر راک فورڈ کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے دو سعودی طالب علم مردہ حالت میں پائے گئے، دونوں طلبہ کی لاشیں کیمپس کے باہر گیراج میں کھڑی گاڑی کے پاس سے برآمد ہوئیں۔

یونیورسٹی میں سعودی طلبہ کے سربراہ فیصل الغزی نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سعودی سفارت خانے کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا ہے اور دونوں طالب علموں کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، سعودی سفارت خانے نے مقامی حکومت سے تحقیقات میں مدد طلب کرلی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہا ’’طلبہ کی عمریں 21 اور 24 سال تھیں، جن کی شناخت محمد مفتی اور امجد بلغیر کے نام سے ہوئیں، دونوں طالب علم صوم و صلوۃ کے پابند تھے، محمد مفتی بائیولوجی جبکہ امجد کمپیوٹر سائنس کا طالب علم تھا‘‘۔

امریکی حکام کے مطابق دونوں طالب علموں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیراج کے اندر کاربن مونو آکسائیڈ کی سطح بلند ہونے کے باعث دونوں کی موت واقع ہوئی تاہم اس واقعے میں قتل کے کوئی آثار نہیں ملے۔

Comments

- Advertisement -