تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ٹریفک سگنل پر رقص کرنے والا سعودی لڑکا گرفتار

جدہ: سعودی عرب میں ایک منچلے لڑکے نے بند ٹریفک سنگل پر گاڑیوں کے سامنے رقص کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی، پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کی ایک مصروف شاہراہ طاہلہ اسٹریٹ پر سگنل بند ہونے پر گاڑیاں رکیں تو ایک لڑکے نے وہاں آکر رقص کرنا شروع کردیا جو 40 سیکنڈ تک جاری رہا۔ (جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے)

رقص کی یہ ویڈیو لڑکے نے خود یا اس کے کسی دوست نے ٹوئٹر پر اپ لوڈ کردی جس کے بعد یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی بعدازاں پولیس نے لڑکے کو ڈھونڈ کر گرفتار کرلیا۔

مکہ پولیس کے ترجمان کرنل عطی بن عطیہ القریشی نے کہا ہے کہ نوجوان کا یہ اقدام عوامی اخلاقیات کے منافی ہے اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بنا ہے۔

انہوں نے لڑکے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جدہ پولیس نے مکہ پٹرولنگ پولیس کے تعاون اور ویڈیو کلپ کو بغور دیکھنے کے بعد 14 سالہ سعودی لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے، حکام لڑکے کو پبلک پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کرنے سے قبل لڑکے کا بیان لے رہے ہیں۔

قبل ازیں ویڈیو ٹوئٹر پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور متضاد بیانات پر مشتمل لوگوں کی ایک بحث چھڑ گئی، کچھ افراد نے لڑکے کے اس عمل کو غیر اخلاقی عمل قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ لڑکے کو سزا دی جائے جب کہ کچھ افراد نے اسے ایک تفریح قرار دیا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک لڑکا ہے اس کا عمل محض تفریح ہے لڑکے کے اس عمل کو کسی اور نگاہ سے نہ دیکھا جائے تو بہتر ہے، لڑکے کا یہ رقص کسی دوست سے شرط لگانے کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -