تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

سعودی محکمہ ٹریفک کی گاڑی مالکان کیلئے اہم ہدایت جاری

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑی کے مالک کی جانب سے کسی دوسرے شخص کو عارضی طور پر گاڑی دینے سے متعلق ہدایت جاری کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے ٹؤئٹر پر شہری کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اگر گاڑی کسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے تو اسے صرف رجسٹریشن کا حامل شخص ہی چلا سکتا ہے، کسی دوسرے شخص کو گاڑی چلانے کےلیے ضروری ہے کہ اس کے پاس این او سی ہو۔

ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ’کسی کو گاڑی دینے کے لیے بنائی جانے والی ’تفویض‘ ( این او سی) کے لیے لازمی ہے کہ فریقین کے نام پر کسی قسم کا چالان باقی نہ ہو۔

واضح رہے کہ ابشر سسٹم کے ذریعے گاڑی کسی کو عارضی طور پر دینے کے لیے محکمہ ٹریفک پولیس کے ذریعے ’تفویض‘ ( این او سی) جاری کرائی جاتی ہے۔

خیال رہے قانون کے مطابق کسی دوسرے کی گاڑی بغیر ’تفویض‘ چلانا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی شمار کیا جاتا ہے، اگر کوئی اس قانون کی خلاف ورزی کرتا پایا جائے تو اسے لاک اپ کردیا جاتا ہے اور گاڑی کے اصل مالک کی تھانے آمد تک لاک اپ سے رہائی ممکن نہیں ہوتی۔

محکمہ ٹریفک نے کہا کہ اگر عارضی طور پر گاڑی چلانے والے شخص نے کسی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی تو خودکار چالان اصل مالک کے نام بنے گا جس کے نام گاڑی رجسٹرڈ ہے۔

Comments