تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سعودی ویکسین کو 4 ڈگری سینٹی گریڈ میں محفوظ کیا جاسکے گا، سعودی ڈاکٹر کا دعویٰ

ریاض : سعودی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایمان المنصور نے بتایا کہ سعودی ویکسین ڈی این اے ٹیکنالوجی پر منحصر ہے جس کےلیے غیرمعمولی منفی درجہ حرارت کی ضرورت نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی امام عبدالرحمان بن فیصل یونیورسٹی میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایمان المنصور نے سعودی کرونا ویکسین اور دیگر ویکسین میں فرق بتاتے ہوئے کہا کہ سعودی ویکسین کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حرکت آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ویکسین کو چار سینٹی گریڈ میں بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ ایک سال تک ذخیرہ بھی کی جاسکتی ہے جس کے باعث اس ویکسین کو دور دراز علاقوں میں منتقل کرنا بھی آسان ہوگا تاہم یہ ویکسین کتنی محفوظ یہ دعویٰ کلینکل ٹرائل کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ایمان المنصور نے مزید کہا کہ ’سعودی ویکسین جس جس مرحلے سے گزرے گی اس کی تجزیاتی رپورٹ جاری کی جاتی رہے گی۔ تمام مراحل میں کامیابی کے بعد ہی سعودی ویکسین کی تیاری کا اجازت نامہ جاری ہوگا۔ اس ساری کارروائی میں لگ بھگ 8 ماہ صرف ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -