بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

سعودی عرب سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے آن لائن پورٹل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نائب سعودی وزیر نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو پاکستانی تارکین وطن کی امداد اور واپسی میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وطن واپسی کے خواہشمند آن لائن پورٹل ’عودۃ‘ سے درخواست دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری کا نائب سعودی وزیر برائے ہیومن ریسورسز کیساتھ ورچوئل اجلاس ہوا، اجلاس میں کوروناکےسعودی عرب کے مزدوروں پر پڑنے والے اثرات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب سعودی وزیر نے پاکستانی تارکین وطن کی امداد اور واپسی میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وطن واپسی کے خواہشمند آن لائن پورٹل’عودۃ‘ سے درخواست دے سکتے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے سعودی حکومت کی کاوشوں پران کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے وطن واپسی کے خواہش مند غیرملکیوں کی سہولت کے لیے (عودۃ) آن لائن پروگرام کا اجرا کیا تھا، اس پروگرام کے تحت وطن واپسی کے منتظر تمام غیرملکیوں کو آن لائن ابشر کے ذریعے واپسی کی درخواست دینے کی سہولت دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جو غیرملکی کارکن ایگزٹ ری انٹری، فائنل ایگزٹ، مختلف قسم کے وزٹ ویزوں یا سیاحتی ویزوں پر سعودی عرب آئے ہوئے ہوں اور وطن واپس جانا چاہتے ہوں وہ واپسی کی کارروائی ابشر کے ذریعے آن لائن کرواسکتے ہیں۔

وزارت افرادی قوت نے واضح کیا تھا کہ عودۃ پروگرام کے تحت وطن واپسی کے خواہش مند افراد کو مملکت سے نکلنے کے ویزے جاری ہوں گے اور پروازوں کے ذریعے انہیں وطن بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے، حکام نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کے لیے پرواز اس ملک کی منظوری کے بعد ہی شروع کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں