تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی وژن 2030: نئے پروگرام کا آغاز

ریاض: سعودی عرب کے سینٹرل بینک(ساما) نے اسلامک فنانس ریسرچ سپورٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں وژن 2030 کے تحت ہر شعبے کی ترقی کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سعودی سینٹرل بینک کا یہ نیا پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‘ساما’ نے مالیاتی شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے اسلامک فنانس ریسرچ سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر اسلامی فنانس شعبے میں مملکت کے نمایاں کردار کو بڑھانا ہے، یہ دراصل معاشی شعبے کے حوالے سے ایک تحقیقی پروگرام ہے۔

اس تحقیقی پروگرام میں اسلامی فنانس شعبے، اسلامی مالیاتی شعبے میں فنانشل ٹیکنالوجیز (فن ٹیک)، قواعد و ضوابط، معیارات اور شریعت گورننس کو حصہ بنایا گیا ہے۔

Saudi Central Bank workshop on Islamic Finance stresses on research,  development - Saudi Gazette

مقامی اور غیرملکی محققین انڈومنٹ سیکٹر، کیپٹل مارکیٹس، انویسٹمنٹ فنڈز اور اسلامی فنانس سیکٹر سے متعلق دیگر شعبوں کو بھی اپنے جائزے اور مشاہدے کا حصہ بنائیں گے۔

اس پروگرام کو دو حصوں پر مشتمل رکھا گیا ہے۔ پہلے ٹریک میں ابتدائی محققین شامل ہیں جو اپنے بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پر کام کر رہے ہیں۔ منتخب کردہ ہر تحقیقی مقالہ 20 ہزار ریال کا نقد انعام جیتے گا۔ جبکہ دوسرے ٹریک میں ایسے پیشہ ور محقیقین شامل ہیں جو اسلامی فنانس میں پیشہ وارانہ تجربہ رکھتے ہیں۔

پیشہ ور محقیقین کا بین الاقوامی جرائد میں مقالے شایع ہونا شرط ہے۔ دوسرے ٹریک میں منتخب کردہ ہر تحقیقی مقالہ 40 ہزار ریال کا نقد انعام جیتے گا، دو بہترین مقالوں کیلئے ایک ایک ریال کی انعامی رقم مختص ہے۔

Comments

- Advertisement -