منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

یہودی صحافی کو مکہ لے جانے والا سعودی ڈرائیور پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل سے تعلق رکھنے والے یہودی صحافی گل تمرے کو مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل کروانے والے سعودی ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر مسلم شخص کو مکہ لے جانے پر سعودی ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق مملکت آنے والے سیاحوں کو مقدس مقامات کا احترام کرنا ہوگا۔ ڈرائیور کا کیس سعودی پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جو اس مقدمے کی پیروی کریں گے۔

گزشتہ ہفتے امریکا کے صدر جوبائیڈن کے سعودی دورے کی کوریج کے لیے آنے والے اسرائیلی صحافی گل تمعے نے مکہ میں مقدس مقامات کی سیر کر کے ڈاکیومینٹری بنائی تھی۔

https://twitter.com/hsharifain/status/1550402562670600194?s=20&t=t1wNUZj_Kv04MOSsRPCEmg

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں