سعودی خاتون نے اپنے شوہر کی پنشن سے تیس سال تک رقم پس انداز کرکے مرحوم شوہر کے نام سے مسجد تعمیر کرادی، تصاویر نے ٹویٹر صارفین کے دل موہ لیے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کئی سال سے اپنے مرحوم شوہر کی پنشن میں سے پیسے بچا رہی تھیں اور ان کا شروع دن سے ارادہ تھا کہ وہ اپنے شوہر کے نام سے ایک مسجد کی تعمیر کرائیں گی۔
ان کے بیٹے محمد الحربی نے ٹویٹر پر اپنی والدہ کی تصاویر شیئر کی جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ایک نئی تعمیر شدہ مسجد کا معائنہ کررہی ہیں ،محض دو گھنٹوں میں یہ تصاویر ٹویٹر پر وائرل ہوگئیں اور دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں کو چھوگئیں۔
مواطن ينشر صورة لوالدته داخل مسجد استطاعت بناءه بادخار راتب تقاعد زوجها الذي توفي قبل ٣٠ عامًا، وأهدت ثوابه لزوجها.
.
.#السعودية pic.twitter.com/r9W1IrHlEE— أخبار عاجلة (@News_Brk24) May 29, 2018
ان کے بیٹے نے اپنے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ۔۔۔۔ ’’ماں ! آپ کتنی عظیم ہیں۔۔۔ انہوں نے کبھی میرے مرحوم والد کی آمدن سے اپنے لیے آسائشیں حاصل نہیں کی۔ ایک ایک ریال جوڑ کر انہوں نے میرے والد کے نام سے مسجد بنائی ہے۔ اللہ میرے والد پر رحم کرے اور انہیں جنت میں محل عطا کرے۔ بیشک ہم اللہ کے بندے ہیں اور اسی کی جانب لوٹ کرجائیں گے۔‘‘
ٹویٹر صارفین نے خاتون کے اس جذبے اور محبت کو بے پناہ سراہا اور دعا کی کہ اللہ ان کی ابدی زندگی میں انہیں پھر اکھٹا کرے ۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں