تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: خاتون ڈرائیور گاڑی سمیت دکان میں جا گھسی

ریاض: سعودی خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے بعد ایک اور حادثہ پیش آیا جہاں خاتون ملبوسات کی دکان میں تیز رفتار گاڑی سمیت گھس گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ سعودی عرب کے شہر ہفوف کی النجاع شاہراہ پر پیش آیا جہاں فٹ پاتھ پر بنی کپڑوں کی دکان میں خاتون تیز رفتار گاڑی نہ سنبھال سکیں اور سیدھا دکان کے اندر گھس گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں دکان کے دو ملازم زخمی ہوئے جبکہ وہاں موجود سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا، ایکسیڈنٹ کے وقت خاتون ڈرائیور کے ساتھ ان کا شوہر بھی موجود تھا جو برابر کی نشست پر بیٹھا تھا۔

اس ضمن میں حادثے کی ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گھبراہٹ اور جلد بازی کے چکر میں گاڑی قابو نہ کرسکیں اور وہ 12 میٹر تک دکان میں جاگھسی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں ملازم کو کنگ فہد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق دونوں افراد کے ہاتھ اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔

حادثے میں خاتون ڈرائیور اور ان کے شوہر محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی اور دکان کو نقصان پہنچا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -