ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سعودی عرب : شناختی کارڈ بنوانے کیلئے خواتین کو صرف 35 دن کی مہلت

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ : سعودی حکومت نے 18 برس یا اس سے زائد عمر کی خواتین کو متنبہ کیا ہے کہ 35روز کے اندر اپنا شناختی کارڈ جاری بنوالیں بصورت دیگر ان کے تمام سرکاری معاملات منجمد کر دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ سول افیئرز( احوال المدنیہ ) نے اٹھارہ سال سے زائد خواتین کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ35 دن میں بنوالیں۔

جو خواتین شناختی کارڈ حاصل نہیں کریں گی تو مقررہ مدت کے بعد ان کے تمام سرکاری معاملات منجمد کر دیے جائیں گے، اس کے علاوہ انہیں سرکاری اور نجی اداروں میں بھی کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

سعودی کابینہ کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے بعد اس پر عمل درآمد کے لیے تمام بلدیاتی کونسلز، ذیلی اداروں اور دیہاتوں میں قبیلوں کے سربراہوں کو حتمی تاریخ سے مطلع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مملکت کی تمام شاخوں میں خواتین کے لیے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے خصوصی طور پر دو شفٹوں میں کام جاری ہے۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ شعبہ خواتین کی جانب سے مملکت کی مختلف جامعات، کالجوں کے علاوہ سکولوں میں بھی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے موبائل ٹیموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں