تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی خواتین اپنی طلاق سے لاعلم نہیں رہیں گی، نیا قانون متعارف

ریاض: سعودی عرب میں ایک نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اب سعودی خواتین اپنی ہی طلاق سے لاعلم نہیں رہیں گی۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نئے قانون کے تحت عدالت کی جانب سے خواتین کو ان کی طلاق سے متعلق فیصلے کے بارے میں موبائل پر پیغام بھیج کر آگاہ کیا جائے گا۔

قانون کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ خواتین اپنی ازدواجی رشتے سے مکمل آگاہ ہوں گی اور اپنے نان نفقہ کے حقوق کا مکمل تحفظ کرسکیں گی۔

مقامی خاتون وکلاء کے مطابق اس اقدام سے خفیہ طلاقوں کا خاتمہ ہوگا، اس سے قبل مرد اپنی بیویوں کو آگاہ کیے بغیر شادی ختم کردیتے تھے۔

طلاق سے متعلق تفصیلات وزارت انصاف کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گی جبکہ فیملی کورٹ خواتین کو ازدواجی حیثیت میں تبدیلی جیسے مطلقہ یا بیوہ ہونے سے بھی آگاہ کرنے کی پابند ہوگی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں پسند کی مختصر ترین شادی کتنی دیر برقرار رہی؟

سعودی وکیل نصرین الغامدی کے مطابق اس نئے اقدام کی مدد سے طلاق کے بعد خواتین کے نان نفقہ کے حق کو مضبوط بنایا جائے گا، اس کے ذریعے اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ طلاق سے قبل جاری کیے جانے والے کسی بھی پاوور آف اٹارنی کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

سعودی وکیل سمیہ ال ہندی نے کہا کہ کئی خواتین پہلے ہی عدالتوں میں بنا آگاہ کیے طلاق کے حوالے سے درخواست جمع کرواچکی ہیں۔

دوسری جانب یہ نیا اقدام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے کی جانے والی معاشی اور سماجی اصلاحات کا حصہ قرار دیا جارہا ہے جن کے تحت پہلے ہی خواتین کو فٹ بال میچ دیکھنے اور ان جگہوں پر ملازمت کی اجازت دینا ہے جو عام طور پر مردوں کے لیے مختص سمجھی جاتی رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -