The news is by your side.

Advertisement

سعودی خواتین کی فٹ بال لیگ کے آغاز کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں خواتین کی فٹ بال لیگ کے پہلے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت کی فٹ بال فیڈریشن نے سعودی خواتین کی فٹ بال لیگ کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس لیگ کا آغاز 22 نومبر 2021 سے ہوگا۔

ڈومیسٹک ریجنل لیگ دومرحلوں میں منعقد ہوگی۔

Women’s sport was long frowned upon in conservative Saudi Arabia. — Reuters

خواتین فٹ بال لیگ کے پہلے مرحلے میں 16ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹیمیں سعودی عرب کے 3 شہروں ریاض، جدہ اور دمام میں اپنے میچ کھیلیں گی۔

سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت میں خواتین کو ہر شعبے میں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

خواتین گاڑی چلانے، ملازمت کرنے سمیت کھیل کے پیشوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ سعودی خواتین اسلحہ چلانے کی بھی تربیت دینے لگی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں