تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

سعودی خواتین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ریاض : ڈی جی سعودی سیکورٹی کا کہنا ہے کہ سعودی خواتین نے عملی میدان کے بہت سے شعبوں میں اپنی کامیابی کو ثابت کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی پبلک سیکورٹی کا تربیتی کورس مکمل کرنے والی خواتین کے دوسرے دستے کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا انعقاد پبلک سیکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل خالد الحربی کی سرپرستی میں سعودی دارالحکومت میں پبلک سیکورٹی ٹریننگ سِٹی میں ہوا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل الحربی نے دوسرے دستے میں فارغ التحصیل ہونے والی 178 خواتین اہل کاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

الحربی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی خواتین نے عملی میدان کے بہت سے شعبوں میں اپنی کامیابی کو ثابت کیا ہے۔

انہوں نے پبلک سیکورٹی کے سیکٹر کی بھرپور سپورٹ پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فارغ التحصیل خواتین نے کورس کے دوران مختلف نوعیت کی سیکورٹی اور ذاتی مہارتوں کی تربیت حاصل کی، ان میں فوجداری شہادتیں، زبانیں، کمپیوٹر، قوانین کی جان کاری اور عسکری نظاموں کا طریقہ کار شامل ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فارغ التحصیل ہونے والی یہ خواتین پبلک سیکورٹی اور پولیس کے علاوہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کی سیکورٹی کے شعبوں میں اپنے فرائض انجام دیں گی۔

Comments

- Advertisement -