پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ملازمین کے لیے عید کی چھٹیوں اور اضافی تنخواہ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عید کی چھٹیوں اور اضافی اجرت کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے لیبر لاء کے تحت نجی شعبے میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی چھٹیوں اور اس دوران کام کرنے کی صورت میں ملنے والے حقوق کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

قانون کے مطابق ملازمین عید پر مکمل تنخواہ کے ساتھ تعطیلات کے حقدار ہوں گے، عید الاضحیٰ پر 9 ذوالحجہ (یومِ عرفہ) سے شروع ہونے والی 4 دن کی باقاعدہ چھٹی دی جائے گی۔

سعودی لیبر لاء کا آرٹیکل 112 تمام ملازمین کو عیدوں اور دیگر سرکاری مواقع پر مکمل تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا قانونی حق دیتا ہے۔ کوئی بھی کمپنی قانوناً ملازمین کی ان چھٹیوں میں کٹوتی نہیں کر سکتی۔

قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کمپنی عید کی تعطیلات کے دوران کسی ملازم کو کام کرنے کا مطالبہ کرتی ہے یا کام پر بلاتی ہے، تو اسے سعودی قانون کے مطابق اوور ٹائم ادا کرنا ہوگا۔

عید کے دنوں میں کام کرنے کی یہ اجرت عام دنوں کی مزدوری کا ڈیڑھ گنا ہوگی۔

واضح رہے سعودی عرب میں یکم ذوالحج پیر 18 مئی کو ہوگی جبکہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ منگل 26 مئی 2026 کو ہوگا جبکہ عیدالاضحی بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں