The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان معاہدے کے بعد سعودی عرب نے کتنے قیدی رہا کئے؟

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں معاہدے کے بعد 563 قیدی رہا ہوئے جبکہ منشیات کیسز کے باعث 60 فیصد قیدی رہا نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کا اجلاس ہوا ، جس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی تعداد3 ہزار تھی لیکن وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں معاہدے کے بعد 563 قیدی رہا ہوئے، منشیات میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے60 فیصد قیدی رہانہ ہوئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ 315 قیدیوں کیلئے سعودی شاہ نے عام معافی کاا علان بھی کیا تھا، وزیراعظم اور ولی عہد معاہدے کے مطابق 2100 قیدیوں کی رہائی کا کہا گیا تھا تاہم سعودی عرب میں 60فیصد افراد منشیات کیسز میں ملوث ہیں، وہ افراد کیسز ختم تک رہا نہیں ہوسکتے۔

حکام وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب منشیات کے ملزمان کو قانون کے تحت ڈیل کررہا ہے، 2 ہفتے پہلے تھائی لینڈ سے 65 قیدی رہا ہوئے ہیں اور کل  سری لنکا سے 46 قیدی رہا ہوئے ہیں۔

غیر قانونی سکونت اختیار3400 افراد کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا

بریفنگ میں بتایا گیا غیر قانونی سکونت اختیار3400 افراد کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا ، ملک میں جرائم پیشہ افراد کوسزائیں دینےکی شرح 7 سے 9 فیصد ہے، سزاؤں کو بڑھایا جائے تاکہ لوگ باہر جاکر جرائم سے گریزکریں۔

رکن کمیٹی شاہد احمد کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ روکنے کیلئے ایئرپورٹ حکام کیا اقدامات کر رہے ہیں، اسمگلنگ میں ملوث افراد کیسے باآسانی دیگر ممالک چلے جاتے ہیں، جو لوگ چھوٹے جرائم میں ملوث ہیں، ان کو چھڑانے کیلئےاقدامات کئے جائیں۔

چھوٹے اور بڑے جرائم میں ملوث بیرون ملک قیدیوں کی فہرستیں مانگ لی

کمیٹی نے چھوٹے اور بڑے جرائم میں ملوث بیرون ملک قیدیوں کی فہرستیں مانگ لی، حکام او پی ایف نے کہا کمیونٹی ویلفیئراتاشیوں کی قلت سےقیدیوں کی فہرست ممکن نہیں، تین سیٹیں بڑھانےکیلئےسمری ابھی تک زیر التوا ہے، کفایت شعارکمیٹی نےمزیدکمیونٹی ویلفیئراتاشی کم کرا دیئے۔

کمیٹی کی مشرق وسطیٰ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی تعداد بڑھانے کی سفارش کی ، جس پر حکام وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کاکوئی قانون چھوٹے جرائم کی تعریف نہیں کرتا۔

کنوینرکمیٹی نے کہا برطانیہ، سعودی عرب میں 29کلو منشیات جہاز میں لوڈ کرکے پہنچائی گئی، سعودی عرب کے ایئرپورٹ کے عملے نے منشیات پکڑ کر واپس کیں، پاکستان کےایئرپورٹ عملے نے بڑی مقدار میں منشیات کیسے جانے دی۔

حکام کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، یواےای میں 3خواتین کمیونٹی ویلفیئراتاشی موجود ہیں، کوشش ہے مرد کمیونٹی ویلفئیر اتاشی تعینات کئےجائیں ، کمیٹی کو جلد بیرون ملک قیدیوں کی فہرستیں فراہم کی جائیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں