The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب، کرونا کے 50 فیصد مریض صحت یاب

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ صحت نے خوش خبری سنائی ہے کہ  مملکت میں کرونا سے متاثر ہونے والے پچاس فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق منگل کے روز مزید 2886 مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 ہزار 634 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اب تک کل متاثرین میں سے 50 فیصد سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 16 ہزار 140 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 509 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے 9 مریض جاں ہوئے جس کے بعد کرونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 329 تک پہنچ گئی۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق  مکہ مکرمہ میں 385 مدینہ منورہ 296، الھفوف 117، الخبر37، طائف66 ، قطیف 16، الخبر37، الجبیل 36 ،بریدہ 12 اور ظہران میں 19 افرد کو کرونا کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سعودی عرب میں کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 59 ہزار854 تک پہنچ گئی۔

العربیہ کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ ‘متاثرین میں 35 فیصد سعودی جبکہ 65 فیصد غیرملکی ہیں. ان متاثرہ مریضوں میں 74 فیصد مرد اور 26 فیصد خواتین ہیں۔’

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اس وقت ایکٹیو کیسز 27 ہزار891 ہیں جن میں سے 251 مر یضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔‘

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں