تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں‌ سیاحت کی اجازت

ریاض: سعودی عرب کے وزیر برائے سیاحت و قومی ورثہ کے ڈائریکٹر جنرل ہشام مدنی نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر سے عمرہ ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین اب مکہ اور مدینہ کے علاوہ دیگر شہروں کو بھی جاسکیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی شہر مکہ میں گفتگو کرتے ہوئے کمیشن برائے سیاحت و قومی ثقافتی ورثہ کے ڈائریکٹر جنرل ہشام مدنی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین مکہ ، مدینہ سمیت دیگر شہروں میں موجود تاریخی ورثے، قدیم اور جدید عجائبات کو دیکھ سکیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کمیشن کے پاس سیاحت کی ترقی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہونے کی صلاحیت موجود ہے کیونکہ حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ کی جانب سے مختصر کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکا کو بطور گائیڈر تربیت فراہم کی گئی تاکہ وہ عمرہ پر آنے والے زائرین کو تاریخی مقامات کی سیر بھی کراسکیں۔ ہشام مدنی نے ٹور گائیڈز کو پیشہ ورانہ انداز میں ذمہ داریاں نبھانے میں ضروری مہارت اور عمرہ پر آنے والوں کے اطمینان کو یقینی بنانے کے لیے تربیت کی اہمیت بھی واضح کی۔

مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی قرار

اُن کا کہنا تھا کہ ’دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو اُن کی قومی زبان کے حساب سے ٹور گائیڈر فراہم کیا جائے گا، ہمارے رضا کار زائرین کی خدمت اور مدد کو فخر سمجھتے ہیں‘۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکہ سے طائف اور راستے کے تمام تاریخی مقامات کی سیر کرانے کے لیے خصوصی بس سروس متعارف کرائی جارہی ہے تاکہ زائرین خوبصورت موسم، پرفضا مقامات، پرکشش اور ہرے بھرے پہاڑی راستے دیکھ سکیں۔
علاوہ ازیں زائرین کو اجازت ہوگی کہ وہ طائف میں واقع سعود الفیصل وائلڈ لائف سینٹر، گلاب کے باغات، عطر بنانے والی فیکٹریوں میں بھی جانے کی اجازت ہوگی۔

تربیت حاصل کرنے والی خاتون رضا کار رانیہ شودری کا کہنا تھا کہ ’عمرہ زائرین کی اس انداز سے خدمت میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہوگی، ہماری کوشش ہوگی کہ ہر شخص تمام سیاحتی مقامات کو دیکھ سکیں‘۔

Comments

- Advertisement -