جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

سعودی عرب اور عراق سے آنے والے مسافر کراچی پہنچتے ہی اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی عرب اور عراق سے آنے والے 19 مسافروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ سے سعودی ایئرلائن کے ذریعے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں سے 18 کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

اسی طرح عراق سے آنے والی پرواز میں سوار ایک مسافر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق عراق اور سعودی عرب سے آنے والے مسافروں میں سے مجموعی طور پر 19 کو کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ کرونا پازیٹیو مسافروں کو ایئرپورٹ سے سیدھا سندھ گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں اُن کا ایک ہفتے بعد دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ این سی او سی نے اربعین کے لیے عراق جانے والے مسافروں کے حوالے سے ایس او پیز جاری کیے، جس کے تحت انہیں پاکستان پہنچنے کے بعد ایک روز قرنطینہ لازمی ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں