تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب نے پہلا سیارہ خلا میں بھیجنے کا اعلان کردیا

ریاض: سعودی عرب نے پہلا مواصلاتی  سیارہ رواں برس فروری میں خلا میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے تعاون سے تیار ہونے والا پہلا مواصلاتی سیٹلائیٹ ایس جی ایس 1 مملکت کے مقامی وقت کے مطابق 5 فروری 2019 کو رات 11 بج کر 55 منٹ پر خلا میں بھیجا جائے گا۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شاہ عبد العزیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی انجینیئرز اور امریکی ماہرین کی مشرکہ کوشش سے تیار ہونے والے سیارے کی روانگی کا دن تاریخی ہوگا‘۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: نئی ویزا پالیسی جاری کردی گئی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’دونوں ممالک کے انجینیئرز نے مشترکہ کاوشوں سے اسے تیار کیا جبکہ سعودی ماہرین کو امریکی کمپنی نے اس کی تربیت بھی فراہم کی‘۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ برس اپریل میں سانس فرانسسکو میں واقع امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے مصنوعی سیارے ’فوق ھام السحب‘ پر تاریخی الفاظ بھی تحریر کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائیٹ کو خلا میں بھیجنے سے سعودی عرب کو ٹیلی ویژن، ٹیلی فون، انٹرنیٹ، مواصلات، ملٹری سیکیورٹی، آفت زدہ علاقوں سمیت دیہی علاقوں میں ٹیلی کمیونیکشن کی ففراہمی میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ڈرون اڑانا قانونی قراردے دیا گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیٹلائیٹ کی روانگی اور اس کے سفر کی نگرانی اورآپریٹنگ سعودی ماہرین ہی کریں گے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی مارس سیارے پر اپنا مشن بھیجنے کا اعلان کردیا جو 14 جولائی سے 3 اگست 2020 تک اپنے سفر پر رہے گا اور وہاں سے پانی کے شواہد اکھٹے کرے گا۔

Comments

- Advertisement -