تازہ ترین

سعودی عرب، اللہ کی رضا کے لیے باپ نے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا

ریاض: سعودی شہری نے اپنے بیٹے کے قاتل کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مکمہ مکرمہ کے علاقے اللیث سے تعلق رکھنے والے شہری معتوق بن عبدالالہ الثعلبی نے اپنے بیٹے کے قاتل محمد حسن الثعلبی کو معاف کر کر کے اقرار نامے پر دستخط کردیے۔

معتوق بن عبدالالہ کا تعلق ثعلبی قبیلے سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قاتل محمد بن حسن الثعلبی نے 4 سال پہلے اپنے ہم وطن اور ہم قبیلہ نوجوان عبد العزیز بن معتوق الثعلبی کو معمولی تنازع کے بعد قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: مسلمان باپ نے بیٹے کے امریکی قاتل کو معاف کردیا

اللیث کے کمشنر عمران بن حسن الزہرانی اور ثعلبی قبیلے کے سربراہ شیخ مبروک بن عارف الثعلبی  اور قبیلے کے عمائدین نے مقتول نوجوان کے گھر جاکر والد سے ملاقات کی اور انہیں قاتل کو معاف کرنے کی ترغیب دلائی۔

عمائدین اور قبیلے کے سربراہ سے ملاقات کے بعد مقتول نوجوان کے والد نے منگل کے روز شرعی عدالت میں جاکر معافی نامے پر دستخط کیے اور جج کو آگاہ کیا کہ اُس نے اللہ کی رضا کے لیے قاتل کو معاف کردیا۔

Comments

- Advertisement -