جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں ہزاروں افراد گھروں‌ سے باہر نکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے گلوبل ٹاؤن فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تاریخ کے سب سے بڑی ملٹی نیشنل فیسٹیول کی جانب سے گلوبل ٹاؤن فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ فیسٹیول 9 نومبر تک جاری رہے گا۔

گلوبل ٹاؤن فیسٹیول کا انعقاد ریاض میں واقع مشرقی رنگ روڈ کے نمائشی پارک میں کیا جارہا ہے، جہاں اب تک ہزاروں افراد نے شرکت کی اور وہ ناقابل فراموش لمحات سے لطف اندوز ہوئے۔

فیسٹیول کے منتظم کی سی ای او ریما الرویسان نے ہزاروں شہریوں کی شرکت کو ناقابل بیان احساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس پروگرام کے ذریعے سعودی نوجوانوں اور خواتین کو ثقافتی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے دیکھ کر خوش ہورہے ہیں‘۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منتظمین نے فیسٹیول میں پانچ روز کے دوران پانچ ہزار سے زائد افراد کی شرکت کا امکان ظاہر کیا ہے۔

فیسٹیول میں دنیا بھر کے مشہور عجائب مقامات کے ماڈلز، بازار، لوک داستانوں اور گانوں کی نمائش کی جائے گی جبکہ مقامی کھانوں کے لیے بھی اسٹالز لگائے گیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سب سے بڑی تاریخی موٹرسائیکل پریڈ کے بعد اس فیسٹیول کا آغاز ہوا جبکہ تین پہیوں والی گاڑیاں بھی اس فیسٹیول کے مرکزی مقام پر کھڑی نظر آئیں۔

+ posts

محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں