ریاض: سعودی عرب نے فضائی آلودگی کم کرنے کے حوالے سے بڑے پروگرام کا آغاز کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ’سعودی عرب سبزاقدام کانفرنس‘ (سعودی گرین انیشیٹو فورم) کا افتتاح کردیا، جس میں انہوں نے مستقبل کے اہداف کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب 2060تک کاربن کے صفر اخراج کا ہدف حاصل کرلےگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے 700ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے تحت سعودی عرب نے 2023 تک سالانہ 278 ملین ٹن کاربن کااخراج کم کرنےکا ہدف مقرر کیا ہے۔
#Saudi Arabia aims to reach zero-net emissions by 2060, Crown Prince Mohammed bin Salman, the Head of the Higher Committee for the Saudi Green Initiative (SGI), pledges at an #environment conference in the Kingdom.https://t.co/NbpulG3I1r pic.twitter.com/5qJosz09CM
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) October 23, 2021
گرین سعودی عرب اورگرین مشرق وسطیٰ فورم 23 سے25اکتوبرتک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر اب سے کچھ دیر قبل سعودی عرب پہنچے ہیں۔