The news is by your side.

Advertisement

رواں‌ سال حج عازمین کے لیے کیا چیز لازم ہوگی؟

ریاض: سعودی عرب نے رواں سال فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے عازمین کے لیے اہم شرط عائد کردی، جس کے بغیر حج ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ رواں سال حج ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کو کرونا ویکسین لازمی لگوانا ہوگی۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ’حج سیزن سے قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرونا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے‘۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ویکسین لگوانا ممکن

یہ بھی پڑھیں: سعودی حکام کی کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم وضاحت

اُن کا کہنا تھا کہ ’حج سیزن سے قبل صحت کے شعبے میں مناسب افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت بھی ہے، اس حوالے سے اقدامات شروع کردیے ہیں‘۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید کہا کہ’ حج تیاریوں کی بنیاد پر’ ان لوگوں کے لیے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے گا جو حج کرنا چاہتے ہیں، ان میں مقامی اور غیر ملکی دونوں شامل ہوں گے‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں