تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

ریاض / دبئی  / کویت: سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور کویت میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے حکومتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مزید 26 پروازوں کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں 16 سے 20 جون تک متحدہ عرب امارات کی ریاستوں سے پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے چلائی جائیں گی۔

کویت میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوش خبری

دوسری جانب کویت میں قائم سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں 18  جون بروز جمعرات کویت سے پاکستان کے شہر ملتان کے لیے روانہ ہوں گی‘۔

سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق ’وطن واپسی کے خواہش مند پاکستانیوں کے ناموں کی رجسٹریشن تاریخ کے حساب سے کی جارہی ہے، پہلے نمبروں پر موجود پاکستانیوں کو ایئرلائن کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ پر ٹکٹ جاری کردیے جائیں گے‘۔

سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا اعلان

علاوہ ازیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ ہم وطنوں کے لیے کونسلر سروسز مکمل طور پر بحال کردی گئیں ہیں۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’پاکستانی شہری پاسپورٹ، نادرا شناختی کارڈ ، کمیونٹی ویلفیئر سے متعلقہ سروسز اور دیگر دستاویزان کی تصدیق کے لیے کسی بھی وقت سفارت خانے تشریف لاسکتے ہیں‘۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’سفارت خانے کی جانب سے ویزہ کے علاوہ تمام سروسز فراہم کی جائیں گی‘۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں