تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب میں‌ کرفیو اور دیگر پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے مکہ کے علاوہ مملکت کے تمام شہروں سے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مکہ کے علاوہ بقیہ تمام شہروں سے کل صبح 6 بجے کرفیو  سمیت دیگر تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف شہروں میں تین ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا البتہ کل سے معمولات زندگی بحال ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، کرونا مریضوں کے علاج کے لیے نئی دوا کی منظوری

سعودی حکومت نے ہوٹلز، سرکاری دفاتر سمیت دیگر پابندیاں ختم کرنےکا فیصلہ بھی کیا، اس کے علاوہ کھیلوں اورسیاحوں کے داخلے پر عائد ہونے والی پابندی بھی کل یعنی 21 جون کی صبح 6 بجے سے ختم کردی جائے گی۔

حکام کے مطابق بین الاقوامی پروازوں، حجام کی دکانوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

وزارت داخلہ نے ایک بار پھر ایس او پیز پر عملد درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو دوبارہ کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مکہ شہر میں مساجد میں نماز احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہے گی جس میں محدود نمازیوں کو شرکت کی اجازت ہے، علاوہ ازیں عمرے پر عائد ہونے والی پابندی تاحال برقرار رہے گی۔

Comments

- Advertisement -